0

غریب اور سفید پوش طبقہ کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینے کے مترادف ہے،فراز چوہدری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فراز حسین نے پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے عام آدمی مزید متاثر ہوا ہے، غریب اور سفید پوش طبقہ کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینے کے مترادف ہے چند روز قبل ہی پیٹرول بجلی و گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا تھا عوام ابھی اسی صدمے سے باہر نہیں نکلی تھی کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے عوام کے اوسان خطا کر دیے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ہوشرباء مہنگا ئی کا نیا طوفان برپاء ہو چکا ہے۔جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو ا ہے بلکہ براہ راست اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکاہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نگران حکومت فیصلہ واپس لے اور پرانے نرخوں کو بحال کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکیں