جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم تھانہ دینہ کے گلی محلوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر رہا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار بھی عید کی چھٹیاں منانے میں مصروف رہے، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم سے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق عید االفطر کے دوران پولیس عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کے بعد عید کی چھٹیوں میں مگن ہو گئی جس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازورں نے خوب فائدہ اٹھایا، دینہ شہر کے گلی محلوں اور ملحقہ آبادیوں میں پتنگ بازی عروج پر رہی جبکہ اسی دوران دینہ کے محلہ لیاقت ٹاؤں میں ساتویں جماعت کا طالبعلم اریان ولد جان محمد پتنگ بازی کرتے ہوئے مکان کی چھت سے نیچے گرا اور موقع پر جان کی بازی ہار گیا، معلوم ہوا ہے کہ دینہ میں بیشتر بیوٹی پارلرز پر پتنگیں اور ڈوریں دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کی جارہی ہیں، جن کے بارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بخوبی جاننے کے باوجود کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جو کہ بچوں کے والدین کے لئے لمحہ فکریہ ہے، اریان کے والدین سمیت شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم سے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف سخت کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0