راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، ان کی جیل سے منتقلی کی خبریں درست نہیں، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو جھوٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔ وہ معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، ان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، وہ 2 دسمبر تک نیو ٹاؤن تھانے کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو 28 ستمبر کے احتجاج کیس میں پولیس نے گرفتار کیا ہے، ڈاکٹرز ان کا روزانہ معائنہ کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ دن میں دو بار ورزش کرتے ہیں اور جیل مینوئل کے مطابق انہیں تمام سہولیات میسر ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کی صحت اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور سیکیورٹی کے لیے ہر وقت عملہ تعینات ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ کے پی اور گورنر میں اختلافات عروج پر ، سیاسی رقیق حملے، وزیر اعظم کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا،اندر ونی کہانی سامنے آگئی
The post عمران خان کی صحت کیسی ہے، اس وقت کدھر ہیں،اہم انکشاف سامنے آگیا appeared first on ABN News.