0

عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان
عمران خان نے پارٹی تحلیل کی کوشش اور رہنمائوں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر اعلانیہ مارشل لاء اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی…

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سویلین افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل اور گرفتاریاں روکی جائیں،ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنوں اور رہنمائوں کو رہا کرنے کو حکم دیا جائے، تحریک انصاف کو تحلیل کرنے کی کوششیں کالعدم قرار دی جائیں، نو مئی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش آئین کی خلاف ورزی ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو جماعت سے علیحدہ ہونے پر مجبور کرنا قانون کیخلاف ہے، سپریم کورٹ ماضی میں اس حوالے سے اہم فیصلے صادر کر چکی ہے، گھروں پر چھاپے مار کر بغیر مقدمات گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، کور کمانڈر ہائوس لاہور دراصل جناح ہائوس اور قانونی طور پر سویلین عمارت ہے،  جناح ہائوس حملے کے مبینہ ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل خلاف قانون ہے۔ خوف اور گرفتاریوں کے ذریعے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

درخواست میں وفاق، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سمیت نگران وزیر اعلی محسن نقوی، اعظم خان  کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز نے پروپیگنڈہ کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں