اسلام آباد( اے بی این نیوز )عمران خان سےاڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی۔ 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت کےدوران علی امین کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
کمرہ عدالت میں عمران خان ،علی امین،شاہ محمود،سلمان اکرم کےدرمیان مشاورت ہو ئی۔ سماعت کےبعدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےصحافیوں سےغیررسمی بات چیت بھی کی ۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
سول نافرمانی کی تحریک پر عمران خان سےمشاورت ہوئی ہے۔ جوحالات بن گئےہیں ایسےمیں سب پاکستان کیلئےسوچنےپرمجبورہیں۔ امیدکرتاہوں سیاسی جماعتیں اوراسٹیبلشمنٹ غوروفکرکرکےکوئی حل نکالیں گی۔
حکومت جن کی ہےوہ اشارہ دیں گےتومثبت رسپانس بھی آجائےگا۔ میری آفیشل میٹنگزبھی ہوتی رہتی ہیں ان میں بھی بات کرتارہتاہوں۔ ہفتےتک دونوں جانب سےمثبت پیش رفت کی امیدہے۔
مزید پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 14ملزمان پر فرد جرم عائد،اب تک کل تعداد 113 ہو گئی
The post عمران خان سے علی امین، شاہ محمود،سلمان اکرم کی اہم ملاقات،ہفتہ تک مثبت پیش رفت کی امید appeared first on ABN News.