0

عدالت نےعمران خان کی 121 کیسز میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

رپورٹس کے مطابق عدالت میں عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی عمر 71 برس ہے اور ان پر کرمنل کیسز بنائے گئے ہیں، 71 برس کی عمر میں کرائم کیسز کی بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے عمران خان کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے کلائنٹ غیر معمولی ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جی بالکل وہ بہت فٹ ہیں اور ہمیں اس بات کا طعنہ ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں