جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم عام انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں ن لیگ کی پریشانیوں میں توں توں اضافہ بڑھتا جارہا ھے ٹکٹوں کی تقسیم پر لیگی مقامی رہنما اپنی قیادت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں مرکزی قیادت ن لیگی رہنماؤں سے ہٹ کر دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کوترجیح دینے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے مقامی قائدین تذبذب کا شکار دکھائی دیتے ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں سے درخواستیں وصول کررکھی ہیں، 3/4 اجلاس اس حوالے سے منعقد کئے جاچکے ہیں لیکن کسی بھی امیدوار کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضلع جہلم قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدوار ہونگے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اس حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے۔ اس عمل سے مسلم لیگ ن کے بانی ممبران میں تشویش پائی جاتی ہے۔
0