0

عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگائے جانے کا امکان

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو قومی ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عاقب جاوید قومی ٹیم کے آئندہ دورہ زمبابوے کے لیے نئی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔فی الحال جاوید سلیکشن کمیٹی کے کنوینر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہے ہیں۔

اس سے قبل اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جاوید کو ٹیم کے مورال اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے قومی ٹیم میں ’گروپنگ‘ ختم کرنے کے فری ہینڈ دیا تھا۔اس ’’اندرونی سرجری‘‘ کے اثرات جیسے جیسے میڈیا کے گوشوں میں معلوم ہونے لگے وہ قومی ٹیم کی حالیہ فتوحات میں بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سبی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ،90 پولنگ اسٹیشن حساس قرار

The post عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگائے جانے کا امکان appeared first on ABN News.