0

ضلع جہلم کی دوقومی نشستوں سے مسلم لیگ ن اورتین صوبائی نشستوں سے آزادامیدوارکامیاب

جہلم(عمران بشیر)الیکشن 2024کے نتائج رات گئے روکے جانے کے بعد صبح سویرے سے جہلم نیوز کو موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں‌پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدواروں‌نے تین صوبائی نشستوں‌پر کامیابی حاصل کی ہے.مسلم لیگ ن کی تینوں‌صوبائی نشستوں‌پر ہارکے بعد آزادامیدواروں‌نے حیران کن حد تک ووٹ‌حاصل کئے وہیں‌تحریک لبیک کے امیدواروں‌کی جانب سے بڑی تعدادمیں‌ووٹ بھی حاصل کئے گئے ہیں.

این اے 60 سے مسلم لیگ کامیاب
جہلم این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال اظہر کیانی 99948 ووٹ لے کر کامیاب پائے جبکہ پی ٹی آئی کے آزادامیدوارحسن عدیل 90474 وٹ‌لے کر دوسرے نمبر پر رہے.آزادامیدوارچوہدری زاہد اختر 24273 ووٹ‌لے کر تیسرے نمبر پر رہے.

این اے 61سے مسلم لیگ کامیاب
جہلم این اے 61 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف 106504 ووٹ لے کر کامیاب پائے جبکہ پی ٹی آئی کے آزادامیدوارشوکت اقبال مرزا 90708 ووٹ‌لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

پی پی24سے آزادامیدوارکامیاب
پی پی24جہلم ون سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارسید رفت زیدی55029 ووٹ لے کر کامیاب پائے.مسلم لیگ ن کے راجہ یاورکمال 49781ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. جبکہ تحریک لبیک کے سید عرفان عامر شاہ بخاری 6541 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے.

پی پی 25 سے آزادامیدوارکامیاب
پی پی25جہلم ٹو سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدواریاسرمحمودقریشی 67 ہزارو391وٹ لے کر کامیاب پائےجبکہ چوہدری ندیم خادم 34 ہزار560ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارزبیر سلیمان 11ہزار 319 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے .

پی پی 26 سے آزادامیدوارکامیاب
پی پی 26 جہلم تھر ی سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارمشتاق احمد 60 ہزار181 ووٹ لےکر کامیاب پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارناصرمحمودللہ 54 ہزار574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارعمران حیدر11817 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے.

مزید معلومات کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے رجوع کریں÷