جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ) ضلع جہلم کی حدود سے گندم کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، لِلہ اور پنڈدادنخان کے علاقے میں گندم سے لدے 13 ٹرک جن میں 350 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ آٹے اور گندم کی سمگلنگ کے حوالے سے حکومت پنجاب زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے۔
0