0

شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

شیریں مزاری
پااکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سیاست سے علحیدگی کا اعلان کردیا۔ شیریں مزاری نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اب میرے بچے، والدہ اور میری صحت ترجیح ہے، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ 9مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ آج سے کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، گزشتہ 10، 12 دنوں کے درمیان میری صحت خراب ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، میں بھی 9 اور 10 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ شیریں مزاری کو 9 مئی کے واقعات کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔

جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے۔