0

شیخ المشائخ حضرت پیر سید جرجیس الحسن شاہ کے سالانہ ختم پاک کی پروقار سادہ تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) سادات خاندان کے سردار معروف مذہبی سکالر، صاحبزادہ علامہ پیر سید عبد السّتار شاہ، صاحبزادہ حافظ پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے والد محترم شیخ المشائخ حضرت پیر سید جرجیس الحسن شاہ کے سالانہ ختم پاک کی پروقار سادہ تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں علماء کرام، نعت خواں،اہل علاقہ اور ملک بھر سے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مشہور عالمی مبلغ مفتی محمود حسین شائق نے اپنے خصوصی اختتامی خطاب کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔