0

شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، وزیراطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )بانی پی ٹی آئی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔ اس نے توشہ خانہ سے گھڑی چوڑی کی۔ 190 ملین پاؤنڈ کی چوری کی۔ ہم پہلے بھی کہتے تھے یہ چور ہے کرپٹ ہے لیکن اب دنیا کو پتہ لگ گیا ہے کہ اس نے ڈاکہ ڈالا۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ کا تقریب سے خطاب۔ کہا اب ہمارا دور شروع ہو چکا ۔ نحوست کے بادل چھٹ گئے۔ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔

آج تک ملک میں جتنی بھی ترقی ہوئی ن لیگ کے دور میں ہوئی۔ پی ٹی آئی کو عوام کے معاملات سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ انہوں نے عوامی معاملات کے بجائے کیش اکٹھی کی۔ یہ لوگ 4سال تک انگھوٹھیاں لینے میں لگے رہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ ان کے سیاسی مقاصد پاکستان کےخلاف ہیں۔ ہم پاکستان کو بھی مضبوط کریں گے اور معیشت کو بھی مضبوط کریں گے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے نئے تین ججز کا بینچ کون کون سا ہو گا ؟

The post شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، وزیراطلاعات عطاتارڑ appeared first on ABN News.