0

شدید نوعیت کا زلزلہ

جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے وانواتو کے قریب 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آج وانواتو کے ساحلی علاقے میں ایک اور شدید زلزلہ آیا ہے۔ تین روز قبل 17 دسمبر کو 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے ملک میں مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا تھا اور بجلی کی ترسیل بھی بند ہو گئی تھی۔ 7.3 شدت کے زلزلے سے پورٹ ویلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں کئی کاریں دب گئیں اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جن میں ایک کمپلیکس بھی شامل تھا جس میں کئی مغربی سفارت خانے واقع تھے۔

آج کے زلزلے کے حوالے سے نقصانات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، تاہم عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ وانواتو میں زلزلے معمول کی بات ہیں، لیکن 17 دسمبر کا زلزلہ گزشتہ 20 سالوں میں سب سے طاقتور تھا۔

The post شدید نوعیت کا زلزلہ appeared first on ABN News.