لاہور ( اے بی این نیوز ) شدید دھند اور سموگ کے باعث موٹرو یز مختلف مقامات سے بند۔ موٹر وےلاہور سیالکوٹ اورایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند،ترجمان کے مطابق موٹروےایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا۔
موٹروےایم 3لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کیلئے بند۔ موٹروےایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے بند۔ موٹروےایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا۔ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی کے شکوے درست،یقین تو دور کی بات ہم تو اس حکومت کوتسلیم ہی نہیں کرتے،شیخ وقاص اکرم
The post شدید دھند اور سموگ کے باعث موٹرو یز مختلف مقامات سے بند appeared first on ABN News.