کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہد اشرف تارڑ نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شاہد اشرف تارڑ سے چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے یہ تقرری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر 17 جنوری 2024 تک کی ہے۔شاہد اشرف تارڑ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔