0

سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم سیدہ رملہ علی نے بطور ڈپٹی کمشنر عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی، ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے تبدیل ہونے کے بعد سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا تھا جس کا حکومت پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ان کی جگہ سیدہ رملہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، اس سے قبل وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں اکنامکس میں ماسٹر ڈگری ہولڈر سیدہ رملہ علی نے 2010 میں سی ایس ایس کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد وہ پنجاب میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں۔ سابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ٹرانسفر کے بعد گزشتہ روز سیدہ رملہ علی نے بطور ڈی سی جہلم چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے۔