جہلم( جرار حسین میر سے) ۔ سیاحت کو فروغ دے کر ملکی ترقی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے پاکستان میں سیاحت کے لحاظ سے تاریخی ورثہ موجود ہے دنیا کو اس ورثہ سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے عالمی یوم سیاحت پر قلعہ روہتاس میں منعقدہ واک کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس سے قبل محکمہ آثار قدیمہ کے زیر اہتمام اس حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ، اے سے دینہ اور گورنمنٹ افسران کے ساتھ طلبا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکا کو عالمی یوم سیاحت اور قلعہ روہتاس کی تاریخی اہمیت بارے آگاہی دی گئی۔
0