صحافی جان محمد کے قتل کی تحقیقات کےلیے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور رینجرز کے میجر سطح کے افسران سمیت ایس ایس پی سکھر، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی شامل ہیں، انویسٹی گیشن ٹیم ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔
مزید پڑھیں: سکھر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جان محمد قتل
خیال رہے کہ جان محمد مہر کا قتل 14 اگست کو ہوا تھا اور ان کا مقدمہ 11 نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گيا ہے کیونکہ بااثر افراد ان سے خفا تھے اور انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔
اسی حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سکھر، شکار پور اور روہڑی سے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔