0

سکول اور کالجز میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں سمیت ادبی مقابلہ جات سے طلبہ کی چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) سکول اور کالجز میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں سمیت ادبی مقابلہ جات سے طلبہ کی چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں طلبا اور طالبات کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی ادبی مقابلہ جات بھی ضروری ہیں ادبی اور کھیلوں کے مقابلوں سے طلبہ میں مقابلوں کا رجحان بڑھتا ہے ان خیالات کا اظہار تعمیر ملت سکول پنڈدادنخان کے ایڈمنسٹریٹر ملک شفقت حسین نے ڈویثرن لیول کے ہم نصابی مقابلے مارننگ سٹار سکول راولپنڈی میں منعقدہ سپورٹس گالا فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈویثرنل لیول کے ہم نصابی مقابلے مارننگ سٹار سکول ڈھوک حسو راولپنڈی میں منعقد ہوئے جس کے منتظم پرنسپل عبدالغفور مارننگ سٹار ہائی سکول راولپنڈی اور کنوینئر کاشف ، کاشف سکول تھے جب کہ سپورٹس گالا میں جہلم چکوال اٹک مری راولپنڈی اور تلہ گنگ کے کامیاب طلبہ اور طلبات نے شرکت کی جبکہ تعمیر ملت گرلز ہائی سکول پنڈدادنخان کی نمائندگی ملک شوکت حسین ایڈمنسٹریٹر نے کی تعمیر ملت گرلز ہائی سکول پنڈدادنخان کے طلبہ اور طالبات نے پہلی مرتبہ ڈویژنل لیول کے پروگرام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں طلبہ اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا جن میں کلاس دہم کی انیلہ خان 200 میٹر ریس کے ساتھ پہلی ساتویں کلاس کے عبدالرحمن 200 میٹر ریس کے ساتھ دوسری محمد عثمان کلاس پنجم 100 میٹر ریس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلہ جات میں کلاس دہم کی عشاء مناہل تیسری اور پانچویں کلاس کے محمد اذان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔