0

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون 2023 کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

 دوسری جانب تحریک انصاف نے نیا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں