اسلام آباد(اے بی این نیوز ) سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہی مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی۔ ہمیشہ غلط تاثر دیا گیا کہ ہم مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ ایف آئی آر کی درخواست دینا سب سے پہلے لواحقین کا حق بنتا ہے۔
لواحقین کی جانب سے جو درخواستیں دی گئیں وہ مسترد کردی گئی۔ انصاف کیلئے لواحقین کے ساتھ استعاثہ میں جائیں گے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
9مئی اور 26نومبر واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ پارٹی کے اندر لوگوں کی مختلف رائے ہوتی ہیں۔ عمران خان نے جب کال دی تو بات ختم ہوگئی۔ سول نافرمانی کا پہلا فیز اوورسیز پاکستانیوں سے شروع ہوگا۔ عمران خان نے کسی کو بھی ریاستی اداروں کے خلاف نہیں اکسایا۔
مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے موقع پر بھی مدارس رجسٹریشن بل پر بات ہوئی۔ حکومت کام عوام کو جوڑنا ہوتا ہے توڑنا نہیں۔ وزارت تعلیم کے معاہدے پر توحکومت نے خود بھی عمل نہیں کیا۔ حکومت پر اگر کوئی پریشر ہے تو منظر عام پر لائیں۔ ہم حکومت کو ہرسطح پر سپورٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں :دو اہم مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا،عمران خان
The post سول نافرمانی کا پہلا فیز اوورسیز پاکستانیوں سے شروع ہوگا،شیخ وقاص اکرم appeared first on ABN News.