0

سول نافرمانی کا اعلان 9مئی اور 26نومبر سے بڑا جرم ہے،جاوید لطیف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       ) ن لیگ کے راہنما جاویدلطیف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی باربار دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ سول نافرمانی کا اعلان 9مئی اور 26نومبر سے بڑا جرم ہے۔
سول نافرمانی ریاست اور ملک دشمنی ہوتی ہے۔ مذاکرات میں دونوں اطراف سے کوئی وصولی موقف نہیں۔
دونوں جانب سے خوش دلی سے کمٹیاں نہیں بنائی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے جواب میں حکومت نے کمیٹی تشکیل دی۔ ایک شخص نے پاکستان کی تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
دنیا کے کسی خطے میں اس قسم کی حرکت کو کوئی معاف نہیں کرے گا۔ ریاست کو آپاہج کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ایک سیاسی جماعت نے اپنی ریاست کیخلاف لابنگ فرم ہائر کی ہے۔

مزید پڑھیں :قومی ایجنڈے کو ساتھ لے کر چلا جائے تو اچھی شروعات ہوسکتی ہیں،فاروق ستار

The post سول نافرمانی کا اعلان 9مئی اور 26نومبر سے بڑا جرم ہے،جاوید لطیف appeared first on ABN News.