0

سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

موسم گرما کی تعطیلات
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 1 جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے تعطیلات کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

سیکرٹری تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جا رہی ہیں۔