لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب اور سندھ میں دھند اورسموگ کا راج ۔ ملک میں لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں پہلے نمبرپر۔ آلودہ فضا کے باعث سانس لینا اور دیکھنا محال ۔ ملتان ۔ فیصل آباد۔ رحیم یارخان ۔ اوکاڑہ۔ ۔ چشتیاں۔ حویلی لکھا۔ ۔ نوشہرو فیروز میں بھی سموگ کی صورتحال تشویشناک۔ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا۔ پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث 2 پروازیں منسوخ 35۔ تاخیر کا شکار ۔ دھندا و رسموگ کی صورتحال آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ۔ ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کا رش۔ محکمہ صحت پنجاب نےامراض چشم اور سانس کے مریضوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں دمہ کے 3ہزار359مریض ۔ آنکھوں کے مرض میں مبتلا 627افراد رپورٹ ہوئے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے ۔ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ۔ ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی۔ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں۔ ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر ادارے کا افسر اور عملے کا فرد ہیرو ہے۔ عوام سے اپیل ہےغیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں ۔
مزید پڑھیں :لاہور میں پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 70 گرفتار
The post سموگ کا راج، سانس لینا اور دیکھنا محال،دمہ ، آنکھوں کا مرض پھیل گیا appeared first on ABN News.