اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ طوفان کراچی سے مڑ چکا ہے لیکن اس کے اثرات ان علاقوں کو متاثر کریں گے، طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان بپر جوائے آج کیٹی بندر سے ٹکرائے گا
انہوں نے کہا کہ سمندر میں طغیانی کی وارننگ دی گئی ہے۔ کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں طوفان کا اثر زیادہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طوفان کی رفتار کم ہوئی ہے لیکن رات کے کسی پہر ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان بپر جوائے: کن علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے؟
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4 راتیں اور 4 دن جاری رہا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔