0

سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد شفیق عطاری نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم میونسپل کمیٹی کے علاقہ محلہ چشتیاں کے رہائشی سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد شفیق عطاری نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا۔زاتی اور خاندانی مصروفیت کی وجہ سے سیاست سے کنارہ کشی اختیارکررہا ہوں۔ جب تک ووٹرز نے منتخب کیا دل کھول کر اپنے ووٹرز کی خدمت کی مجھے اپنے ووٹرز پر فخر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور گھرمالہ خاندان کا ہمیشہ احسان مند رہوں گا جنہوں نے ہمیشہ میری مثبت رہنمائی کی۔ ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر چوہدری محمد شفیق نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت معروف سینئر صحافی عامر کیانی کر رہے تھے جبکہ وفد میں چوہدری عابد محمود، چوہدری تصور حسین، راجہ شہریار، سید ناصر حسین شاہ، عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابد، اسماعیل افتخار شامل تھے۔ سابق کونسلر چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ فیملی اور خاندانی مصروفیت کی وجہ سے سیاست کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ محلہ چشتیاں اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے ووٹرز نے جس طرح مجھے عزت بخشی ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور گھرمالہ خاندان نے جس طرح عزت سے نوازہ میری زندگی کا اثاثہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے لاتعلقی اختیارکررہا ہوں مخلوقِ خدا کی خدمت جاری رکھوں گا۔ مجھے فخر ہے کہ میرے ووٹرز نے ہمیشہ میری عزت میں اضافہ کیااور میرے اوپر بھروسہ کرکے مجھے کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ سیاست دان چوہدری خادم حسین، چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم، چوہدری راشد گھرمالہ نے میری معاونت کرکے مجھے عزت بخشی جس کا احسان مند رہونگا۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں جن میں ملک منیر۔خادم حسین سیکرٹری۔مرزا وسیم۔لالہ صابر اور علاقہ کے معززین سمیت گھرمالہ خاندان کا شکر گزارہوں جنہوں نے ہمیشہ میری مدد کی میری رہنمائی کے لیے دن رات میرے ساتھ تعاون جاری رکھا۔ انشااللہ میرا خاندان اور قریبی ساتھیوں کا ووٹ ہمیشہ گھرمالہ خاندان کا ہوگا آخر میں انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر سیاست چھوڑنے کا کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔