![سائرس سجاد قاضی](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/40dc968c612b56e3ca1b29840ebbbee5_M.jpg)
سائرس سجاد قاضی کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر محمد سائرس سجاد قاضی کو پاکستان کا 32 ویں سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے، سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے سفیر اسد مجید خان کی جگہ لی ہے۔
سفیر اسد مجید خان ریٹائرمنٹ حاصل کرنے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔