0

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ڈی سی افس تا وائے کراس تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ڈی سی افس تا وائے کراس تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور بیماریوں سے بچانا ہے آج کی واک کا مقصد اس حوالے سے آگاہی اور شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ آگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول ترقی یافتہ ممالک کی پہچان ہے پنجاب حکومت صوبہ بھر میں شہروں اور دیہاتوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے اور اس حوالے سے شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان ایک بہترین تعلق پیدا کرں ے کے لیے کوشاں ہے ہر یونین کونسل اور ہر گاوں میں اس مہم کے تحت صفائی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔