0

روس اور یوکرین کو تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہیے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور یوکرین کے وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یوکرین روس جنگ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، روس اور یوکرین کو تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہیے۔

اسلام آباد میں یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیٹر وکلیبا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،روس اور یوکرین کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کا حل چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے، پاکستان کو یوکرین روس جنگ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود یوکرین کے عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی۔

اس موقع پر ڈمیٹر وکلیبا کا کہنا تھا کہ پہلی بار بطور یوکرینی وزیر خارجہ دورہ پاکستان پر خوش ہوں، 2 سال پہلےپاکستان کو گندم کی قلت پر مدد فراہم کی تھی۔

یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔

دفتر خاجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر یوکرین کے وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے احاطہ میں دوستی کاایک پودا بھی لگایا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں