0

رمضان پیکج کے مستحق غریب اور نادار افراد منہ تکتے رھے اور صاحب حیثیت گھرانے راشن لے اُڑے

جہلم(نامہ نگار)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقوں میں نگہبان رمضان پیکج کے مستحق غریب اور نادار افراد منہ تکتے رھے اور صاحب حیثیت گھرانے راشن لے اُڑے،محکمہ صحت کی باکمال ہیلتھ ورکرز کو لسٹیں مرتب کرنے کے اختیارات کیا ملے تمام مستحق افراد کو نظر انداز کرتے ہوئے اقرباء پروری کی انتہا کردی ہر مستحق گھرانے کو اپنے تمام صاحب حیثیت تھے اور ہر گھر کے ایک دو فرد بیرون ملک سیٹل ہیں پنڈدادنخان کی یونین کونسل جلالپورشریف میں متعدد غربت کی ماری خواتین نے ہیلتھ ورکرز کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا دوسری جانب محکمہ مال کی زیر نگرانی راشن کے تقسیم کار عملے کی جانب سے بھی کمال کی تقسیم سامنے آئی شناختی کارڈ سکینگ میں جو اہل قرار پائے انہیں بھی کہا گیا کہ آپ نا اہل ہیں اور اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا لوگوں کی جانب سے وزیر اعلی کمپلینٹ سَیّل سمیت متعدد حکام بالا کو تحریری درخواستیں بھیجے جانے بابت علم ھونے پر باکمال ہیلتھ ورکرز نے چند اُنہیں خواتین کے گھر رات کی تاریکی میں راشن پہنچایا جنہیں گزشتہ کئی روز سے یہی کہا جاتا رہا کہ لسٹ میں آپ کا نام نہیں دوسری جانب یونین کونسل جلالپورشریف کے گاؤں چنڈھ، کھیڑ،نگیال اور وگھ میں بھی ایسے لوگوں کو راشن دیا گیا جو لاکھوں کا بینک بیلنس رکھتے ہیں لوگوں نے محکمہ مال کے ملازمین اور محکمہ ہیلتھ کے عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ھے کہ اس انتہائی اہم معاملے کی اعلٰی سطح پر غیر جانبدارانہ انکوائری عمل میں لائی جائے اور حقائق واضح ھو نے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔