درخواست گزار مختار احمد نے سپریم کورٹ کے ملازمین سے متعلق معلومات تک رساٸی کی درخواست داٸر کی تھی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے رائٹ ٹوانفارمیشن کے تحت سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ معلومات تک رسائی شہریوں کا حق ہے، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پربھی ہوتا ہے۔
عدالت نے درخواست گزارکی استدعا مںظورکرتے ہوئے رجسٹرارسپریم کورٹ کو سات روزمیں معلومات درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی شہریوں کا حق ہے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پربھی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے27 ستمبرکو پہلی ہی سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔