0

دینہ چیف آفیسر بلدیہ اور ایم او آئی کی آشیر باد سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا قابض، وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات صرف فوٹو سیشن تک محدود

دینہ( سہیل انجم قریشی سے) دینہ چیف آفیسر بلدیہ اور ایم او آئی کی آشیر باد سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا قابض، وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات صرف فوٹو سیشن تک محدود شہریوں کا اعلی حکام سے تجاوزات ختم کروانے کے ساتھ ساتھ چیف آفیسر بلدیہ دینہ اور ایم او آئی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مین بازار، منگلا روڈ، سروس روڈ اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مین بازار میں پیدل چلنا بھی محال ہے رکشوں کی بھر مار ہے خاص طور پر مین بازار میں خواتین کو شاپنگ کے دوران کافی مشکل پیش آتی ہیں دکانوں کے آگے ٹھیے لگے ہوئے ہیں جن سے دکان دار ہزاروں روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ کو بھی خوش کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اعلی حکام کے احکامات پر وقتی طور پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتی ہے فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے اور کچھ دیر بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں شریوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ شہر کو تجاوزات مافیا سے پاک کروایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔