0

دینہ پولیس نے گن پوائنٹ پر شہری سے ہزاروں روپے چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے)دینہ پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہری سے ہزاروں روپے چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جنید کو گرفتار کرلیا، ملزم موٹر سائیکل پر آیا اور گن پوائنٹ پرشہری سے 88 ہزار 500 روپے چھین کر فرار ہو گیا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے 10 ہزار روپے، ایک عدد گیس سلنڈر، ایک عدد چولہا اور کرسیاں برآمد کر لی گئی جو کہ ملزم نے چھینی گئی رقم سے خریدی تھیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔