دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق پولیس ملازم نعیم جبکہ ہڈالہ سیداں میں فائرنگ سے طاہر شاہ جان بحق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں دینہ بائی پاس پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دھنیالہ کے رہائشی سابق پولیس ملازم نعیم اصغر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ دوسرے واقع میں ہڈالہ سیداں کے طاہر شاہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
0