دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی بلدیہ أفسران اور عملہ بھی شامل تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے دینہ میں آپریشن کی نگرانی اے سی دینہ سعدیہ ڈوگر کر رہی ہیں میونسپل کمیٹی دینہ کے زیر انتظام تجاوزات کے خلاف آپریشن جی ٹی روڈ اور سبزی منڈی میں تیزی سے جاری ہے اور بھاری مشینری سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے دینہ میں تجاوزات کے باعث ماضی میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات کی روشنی میں آپریشن کو جلد منگلا روڈ، مین بازار اور دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا ۔
0