0

دینہ میں حلقہ پی پی 25تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فوق شیرباز نے الیکشن مہم کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دیں

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں حلقہ پی پی 25تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فوق شیرباز نے الیکشن مہم کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دیں، منگلا روڈ پر الیکشن مہم کے سلسلے میں تاجروں سے ملاقاتیں، بھرپور تعاون کی یقین دہانی، الیکشن جیت کر عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کروں گا، سابقہ دور میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا، میرے دروازے عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں حلقہ پی پی 25صرف عمران خان کا گڑھ ہے، انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے یہ سیٹ عمران خان کو گفٹ کروں گا، امیدوار ایم پی اے چوہدری فوق شیرباز کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں سیاسی ہلچل کا آغاز ہو گیا، تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ پی پی 25کے لیے جاری کردہ ٹکٹ چوہدر ی فوق شیرباز کو ملنے کے بعد جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا، تحریک انصاف کے چوہدری فوق شیرباز نے اپنی سیاست کا آغاز کر دیا، متعدد لوگوں سے ملاقاتوں کے بعد گزشتہ روز منگلا روڈ دینہ کا خصوصی دورہ کیا اور تاجروں سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور انہیں بھر تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد انور، چوہدری محمد ضمیر، علی بٹ، سید مسکین شاہ، میاں ابرار، چوہدری شجاعت، مسعود بٹ اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر امیدوار ایم پی اے چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دے کر حلقہ پی پی 25کی عوام کے دل جیت لیے ہیں، انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیت کر یہ سیٹ عمران خان کو گفٹ کروں گا، دینہ کی عوام بھر پور طریقے سے میرے ساتھ ہے یہاں کے لوگ عمران خان سے بہت محبت کرتے ہیں اور جب بھی الیکشن ہوئے پورا ضلع جہلم تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں