0

دینہ جی ٹی روڈ پر 7 گاڑیوں میں تصادم کے کے نتیجہ میں سات افراد زخمی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر 7 گاڑیوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہو گیےہیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر سات گاڑیاں حادثہ کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں حادثے میں تین کاریں ، ایک ہائی ایس، ایک بس، ایک ڈالہ اور ایک مزدا ٹرک شامل ہیں حادثہ بارش کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے زخمی ہونے والوں میں عمران ولد محمد اسلم، افتخار احمد ولد مظہر اقبال،
ریاض ولد جلال حسین، سمینہ کوثر زوجہ محمد قاسم،نور حسین ولدچوہدری خان،عنایا رانی ولد محمد قاسم،ابوبکر ولد محمد قاسم،شامل ہیں۔