دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز، حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ، سعدیہ حسین ڈوگر کی نگرانی میں دینہ جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تجاوزات آپریشن میں میونسپل کمیٹی دینہ کے افسران چیف آفیسر گلش نورین، ایم او آئی سہیل اشرف، بلڈینگ أفیسر سہیل احمد ، ایم آر او قاسم گوندل، تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا اور متعلقہ عملہ بھی شریک تھے،جو غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ مصروف عمل ہیں اس گرینڈ آپریشن کا مقصد شہریوں کو صاف اور محفوظ راستے فراہم کرنا ہے تاکہ عوامی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تعاون کریں اور قانون کی پاسداری کریں۔ آپریشن کے دوران، جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
0