دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ بائی پاس اور ہڈالہ سیداں میں فائرنگ سے 02 شہریوں کے قتل کا معاملہ، ڈی پی او جہلم کا نوٹس
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا دونوں جائے وقوعہ کا وزٹ،ایس ڈی پی او صدر اور ایس ایچ او تھانہ دینہ نے قتل کے دونوں واقعات کے بارے میں بریفنگ دی،ڈی پی او جہلم نے آر ایچ سی ہسپتال دینہ کا بھی وزٹ کیا اور مقتولین کے لواحقین سے ملاقات کی انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی،ڈی پی او جہلم نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او صدر اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹیز تشکیل دی جا کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گےاور تفتیش کے تمام مراحل کے بعد ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔
0