دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی نے دینہ میں سرٹیفکیٹ گھر گھر جا کر تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر قرضہ سکیم کے تحت قرضہ کے سرٹیفکیٹ منتخب شدہ شہریوں کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی نے سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ گھر گھر جا کر تقسیم کئے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو اپنا گھر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے سکیم کے تحت آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔میرٹ پر پورا اترنے والے حقدار شہریوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ قرض کی رقم پہلے ہی شہریوں کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے علاوہ دیگر منصوبوں کے تحت شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے حقیقی معنوں میں شہریوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر رہی ہے۔ جس میں 9 سال کی ماہانہ آسان اقساط پر بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہماری سب سے اہم ضرورت اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا جو پروگرام بنایا ہے اس پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔
0