0

دینہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے میونسپل فیملی پارک میں صفائی کے ناقص انتظامات

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے میونسپل فیملی پارک میں صفائی کے ناقص انتظامات، شہری پریشان۔تفصیلات کے مطابق دینہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے میونسپل فیملی پارک میں صفائی کی ناقص صورتحال شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ ہفتہ کے روز پارک میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا نظر آیا پارک کے چوکیدار کے مطابق صفائی کا عملہ کئی دنوں سے غیر حاضر ہے، جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز چھٹی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ پارک کا رخ کرتے ہیں، لیکن صفائی کے ناقص انتظامات تفریح کے لیے آنے والوں کی دلچسپی کو متاثر کر رہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔