0

دینہ اغوا کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،اغوا شدہ بچے بازیاب کروا لیے گیے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس شاہ اور ٹیم کی شاندار کاروائی،اغوا کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،اغوا شدہ بچے بازیاب کروا لیے گیے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم قمر شہزاد کو گرفتار کر لیا،مجرم نے بچوں کو نئی آبادی مفتیاں سے اغوا کیا اور لاہور میں بچوں سے بھیک منگواتا تھا، مجرم سے اغوا شدہ بچے عبداللہ بعمر 10 سال اور اختیاراللہ بعمر آٹھ سال کو بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،شہریوں اور بچوں کے والدین نے ایس ایچ او دینہ کو بچوں کی بازیابی کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔