0

دیجہ عظمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم خدیجہ عظمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد، فری آئی کیمپ مرزا طاہر بیگ کی سرپرستی میں کیا گیا۔ فری آئی کیمپ میں میڈیکل کیمپ چیسٹ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ، ای این ٹی سپیشلسٹ، نفرالوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، جنرل فزیشن تجربہ کار ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خدیجہ عظمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد زیلدار حویلی نزد نورانی جامع مسجد عیدگاہ (سعیلہ)میں منعقد کیا گیا۔رواں سال یہ میڈیکل اینڈ سرجیکل آئی کیمپ اپنی نوعیت سے مختلف تھا۔ اس سال سرجیکل آئی کیمپ میں جن حضرات کو آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت تھی ان کی آنکھوں کے آپریشن کئے جائیں گے، اس موقع پر الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی ٹیم کے زیر نگرانی سفید موتیے کا لیزر آپریشن بمعہ لیز مفت کیا گیا۔ پچھلے سالوں کی طرح فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ برطانیہ سے نفرالوجسٹ اینڈ میڈیکل سپیشلسٹ(ایم آر سی پی) کنسلٹنٹ ڈاکٹر مرزا یاسر نے اپنی نگرانی میں انتظامات کئے، اپنے ملک اور اپنی عوام کی خدمت کے لیے اس میڈیکل کیمپ میں چیسٹ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ، ای این ٹی سپیشلسٹ، نفرالوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، جنرل فزیشن تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم جن میں ڈاکٹر عارف حسین، ڈاکٹر سمن علی، ڈاکٹر زاہد سرور، ڈاکٹر مرزا یاسر بیگ، ڈاکٹر اویس عارف، ڈاکٹر شاہد سہیل، ڈاکٹر عنبرین شبیر، ڈاکٹر عدنان نجب، ڈاکٹر باسط االطاف، ڈاکٹر سویرہ بخاری، ڈاکٹر جواد کیانی، ڈاکٹر ثناء اورنگزیب، ڈاکٹر نمرہ بیگ، ڈاکٹر علی بشیر، ڈاکٹر صلاح الدین، ڈاکٹر چمن بیگ شامل تھے کی موجود گی میں 1 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔جس میں غریب مستحق، سفید پوش افرادکے علاج معالجہ و مفت ادویات، چشمے بغیر کسی معاوضے کے دیئے گئے ہر بار اس کیمپ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔اس موقع پررفاعی، فلاحی، مذہبی، صحافتی، سماجی تنظیموں کے عمائدین نے کہا کہ علاقے میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث لوگوں کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور کے مہنگے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے۔ جس میں سفر کی صعو بتوں سمیت قیام اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے میڈیکل سپیشلسٹ(ایم آر سی پی) کنسلٹنٹ ڈاکٹر مرزا یاسربیگ، مرزا طاہر بیگ اور الشفاآئی ٹرسٹ کے عملے، ڈاکٹرز اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا اور اس علاقے میں مزیدایسے کیمپس لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فری آئی اور سرجیکل کیمپ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں غریب اور مستحق لوگوں کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔