ذرائع کے مطابق متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، بابا فرید پل، موضع ببلانہ، فیروزپور چشتیاں، پیرغنی کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہو بلوچ، باقرکی،ماڑی انب، کوٹ بخشا، بھینی نور جہانیاں اور دیگر علاقے بھی سیلاب کی زد میں ہیں، جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آنے سے کسان شدید پریشان ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جب گنجو شاہ کے قریب 3 بچیاں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں ڈوب گئیں تھیں۔
دریائے ستلج میں آیا ہوا سیلابی ریلا بہاولنگر کے علاقے گنجو شاہ کے قریب تین بچیوں کو بہا کر لے گیا تھا، ریسکیو حکام کے مطابق 2 بچیوں کو بچا لیا گیا تھا۔