0

خیبر میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے

لنڈی کوتل ( نیوز ڈیسک )ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ الاچہ میں گھر کی دیوار بوسیدہ کمرے کی چھت پر گرگئی۔ ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔

5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی حالت میں نکال لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دور آفتادہ علاقہ آلاچہ میں دیوار بوسیدہ کمرے کی چھت پر گرگئی، جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 5 افراد کو مردہ حالت میں جبکہ 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتواریکم دسمبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

The post خیبر میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے appeared first on ABN News.