0

خدارا موٹر سائیکل کو آہستہ چلائیں اور ون ویلنگ سے گریز کریں،ڈاکٹر طیب مرتضیٰ

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)ماہ رمضان المبارک بخیروعافیت مکمل ہو گیا ہے چاند رات اور عید الفطرکی آمد آمد ہے چھٹیاں ہو چکی ہیں میری تمام نوجوانوں سے درخواست ہے کہ جو میرے بھائی عید کے موقع پر موٹر سائیکل کی دوڑاور ریس لگاتے ہیں اور ون ویلنگ کرتے ہیں خدارا موٹر سائیکل کو آہستہ چلائیں اور ون ویلنگ سے گریز کریں کیونکہ خود بھی حادثات سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ہم سب کے گھروں میں عید کی تیاریاں جاری ہیں اور اچانک سے یہ بات آپ کی والدہ یا والد تک پہنچ جائے کہ آپ کا نوجوان بیٹا اس دنیا میں نہیں رہا تو سوچ لو آپ کے والد اور والدہ پر کیا گزرے گی میری تمام نوجوان دوست بھائیوں سے التجا ہے کہ خدارا ایسے کام سے گریز کریں جس سے بعد میں تمہارے گھر والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت ڈاکٹر طیب مرتضیٰ آف نھانہ یونین کونسل احمدآباد نے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں