0

حکومت کا کل ملک میں قومی یوم سوگ منانے کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی

حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر18 دسمبر کو ایک روزہ ”قومی یوم سوگ” منانے کا اعلان کردیا۔
حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر18 دسمبر کو ایک روزہ ”قومی یوم سوگ” منانے کا اعلان کردیا۔

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور شاہی خاندان سے یکجہتی کے لئے 18 دسمبر کو ”قومی یوم سوگ” منایا جائے گا۔

اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح ہفتہ کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

شیخ نواف الاحمد کی نماز جنازہ اتوار کو کویت کی بلال بن رباح مسجد میں ادا کی گئی جس میں صرف خاندان کے افراد اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں