وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کے تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی زندگی میں ایسا تعاون کبھی نہیں دیکھا۔ وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام “اڑان پاکستان” کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور فوج کا تعاون بے نظیر ہے اور یہ پارٹنرشپ ملک کی بہتری کے لیے جاری رہنی چاہیے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بہت سے وسوسے ہیں، لیکن دعا ہے کہ یہ شراکت داری ہمیشہ برقرار رہے۔ وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر میثاق معیشت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان کی پیش کش کو حقارت سے ٹھکرایا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی و معاشی استحکام ایک دوسرے کے متوازی ہیں اور قومیں تبھی ترقی کرتی ہیں جب اتحاد و اتفاق ہو۔
کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی
The post حکومت سے فوج کا ایسا تعاون ساری زندگی نہیں دیکھا، دعا ہے شراکت جاری رہے،وزیراعظم شہباز شریف appeared first on ABN News.