0

حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان اور حلقہ این اے 61 جہلم کےعلاقہ بائی دیس کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

پنڈ دادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان اور حلقہ این اے 61 جہلم کےعلاقہ بائی دیس کی سیاست میں ہلچل مچ گئی گزشتہ چار سالوں میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور اس کے بھائی چوہدری فراز نے جن سپورٹرز اور ووٹرز کو نظر انداز کئے رکھا اور انہیں صرف جھوٹے وعدوں اور لارے لپے سے ٹرخاتے رھے انہوں نے سر جوڑ لئےھیں اوصاف ذرائع کے مطابق خلاص پور میں انتہائی اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں تینوں یونین کونسلز ناڑہ ،داراپور اور نکہ خورد( علاقہ بائی دیس) کے کئی اہم شخصیات جن میں سابقہ ناظمین، نائب ناظمین اور متوقع بلدیاتی امیدوار شامل ھیں یہ تمام افراد کوئی ایسا سیاسی فیصلہ کر سکتے ھیں جس کے گہرے اثرات پی پی 27 اور این اے 61 کی سیاست پر پڑ سکتے ھیں۔ ذرائع کے مطابق ان تمام سیاسی ،سماجی، رفاعی و فلاحی شخصیات نے 2018 کے عام انتخابات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور موجودہ پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ شاہنواز کو سپورٹ کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں